Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بارق میں نو پٹرول پمپ اور 17 دکانیں بند

بارق میونسپلٹی کے مطابق تفتیشی مہمات کے لیے 20 افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ( فوٹو: سبق)
بارق میونسپلٹی نے ایس او پیز کے علاوہ بلدیہ کے ضابطوں کی پابندی نہ کرنے پر نو پٹرول پمپس اور 17 دکانیں بند کر دی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے کہا ہے کہ میونسپلٹی کے سربراہ انجینیئر الحسن المرضی  نے شہر بھر میں تفتیشی مہمات کے لیے 20 افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
بارق میونسپلٹی کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ دنوں شہر کی تمام مارکیٹوں، دکانوں، پٹرول پمپوں، مساجد اور پبلک مقامات کا دورہ کیا ہے۔
تفتیشی ٹیموں نے شہر میں 18 پٹرول پمپوں کا دورہ کرکے ایس او پیز اور بلدیہ کے ضابطوں کی نگرانی کی ہے۔
اس دوران مختلف قسم کی خلاف ورزیوں پر نو پٹرول پمپس کو بند کر دیا گیا ہے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ اسی طرح شہر میں مختلف دکانوں، بازاروں، ریستورانوں اور بابر شاپش کے بھی دورے ہوئے جن میں متعدد خلاف ورزیوں پر 17 دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔

شیئر: