Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہر سوئز میں پھنسے کارگو جہاز کو نکالنے کے لیے مصری کوششوں کی ستائش

مصری ماہرین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے(فوٹو روئٹرز)
 سعودی عرب نے نہر سوئز میں پھنس جانے والے دیو ہیکل کارگو جہاز کو نکالنے کے لیے مصر کی کوششوں کی ستائش اور سپورٹ کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے نہر سوئز میں پھنس جانے والے کارگوجہاز کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب اپنے برادر ملک مصر کے ساتھ  ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ کے حوالے سے مصری ماہرین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا کہ مصری حکومت اور اس کے ماہرین جہاز کے واقعہ پر جلد  قابو پالیں گے۔
ماہرین اس امر کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں تاہم اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے اور ہرطرح کی مدد وتعاون پیش کرنے کےلیے ہمہ وقت مستعد ہے۔

شیئر: