Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاہتے ہیں آئی پی ایل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہو: صادق خان

صادق خان کا خیال ہے کہ ’لندن اور ملک کے دیگر علاقوں میں آئی پی ایل کے میچز سے کھیل کو زیادہ متنوع تماشائی مل سکتے ہیں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
لندن کے میر صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) لندن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں منعقد ہو۔
کرک انفو ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ کی سرے کاؤنٹی انڈین حکام کے ساتھ ابتدائی بات چیت کر رہی ہے۔
لندن عموماً این ایل ایف (امریکن فٹبال) اور ایم ایل بی (امریکہ بیس بال) گیمز کی میزبانی کرتا رہا ہے، تاہم صادق خان کا خیال ہے کہ لندن اور ملک کے دیگر علاقوں میں آئی پی ایل کے میچز سے کھیل کو زیادہ متنوع تماشائی مل سکتے ہیں۔

 

خان کا لندن کے ایک کرکٹ کلب میں کہنا تھا کہ سرے کا اس حوالے سے انڈیا میں ٹیموں اور بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کے دوستوں کے ساتھ رابطہ ہے۔
بقول ان کے ’اس سلسلے میں پہلا قدم دوستانہ میچز اور نمائشی میچز ہو سکتے ہیں۔ اور ہم اس کو اس سال کرنا چاہتے ہیں اور کورونا کے حوالے سے ہم پیش رفت کر رہے ہیں۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اسے کورونا سے پاک ہونا چاہیے اور ہمیں اپنے شہر کو سپورٹ کرنا چاہیے اور کھیل اس کا ایک ذریعہ ہے۔‘
خیال رہے ابھی تک بی سی سی آئی نے اس حوالے سے اعلانیہ طور پر کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے۔ 2009 میں آئی پی ایل کے میچز جنوبی افریقہ میں ہوئے جب انڈیا میں عام انتخابات ہو رہے تھے جب کہ 2014 میں انتخابات ہی کی وجہ سے آئی پی ایل کے شروع کے دو ہفتے کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔  گذشتہ سال پہلے تو آئی پی ایل کے میچز ملتوی کیے گئے، لیکن بعدازاںں پورا ٹورنامنٹ امارات میں منعقد کرایا گیا۔
2009 میں راجستھان رائلز نے برٹش ایشین کپ میں مڈل سیکس کے خلاف ایک میچ لارڈز میں کھیلا تھا اور ابھی تک یہ واحد میچ ہے جو کہ آئی پی ایل کی کسی بھی فرنچائز نے برطانیہ میں کھیلا ہے۔
صادق خان نے کہا کہ یہ وبا کے بعد ایک بہتر لندن کی تعمیر کے حوالے سے ان کے پلان کا حصہ ہے۔
ان کے مطابق ’مجھے پتہ ہے کہ لندن کے باسی وراٹ کوہلی، روہت شرما اور ریشپ پنٹ جیسے  کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈز میں سے دو لارڈز اور دی کیا اوول لندن میں واقع ہیں۔‘

شیئر: