Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 30 ہزار خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ گیارہ ہزار 162خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ہوئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ ایک ہفتے کے دوران چار  سے دس اپریل  تک  مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 30 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سب سے زیادہ گیارہ ہزار 162خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ہوئی ہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن میں پانچ ہزار 883 ، مشرقی ریجن میں چار ہزار 183، قصیم ریجن میں دوہزار 294  اور مدینہ منورہ ریجن میں ایک ہزار 518 خلاف ورزیاں سامنےآئی ہیں۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ نجران میں سب سے کم خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ سعودیوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کوورنا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کی سنجیدگی سے پابندی کریں۔

شیئر: