Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی جوانوں کے لیے مسجد نبوی انتظامیہ کی جانب سے تحائف

ان تحائف میں مسجد نبوی کے قالین بھی ہیں- (فوٹو مسجد نبوی انتظامیہ)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے سرحد پر پہرہ دینے والے فوجی جوانوں کوتحائف پیش کیے- مسجد نبوی کے قالین بھی تحفے میں شامل ہیں- ان میں وہ قالین بھی شامل ہیں جو مسجد نبوی کے قالینوں سے  ری سائیکل کرکے تیار کیے گئے-

یہ تحائف بہادر جوانوں کی وطن کے حوالے سے قربانیوں پر پیش کیے گئے ہیں- (فوٹو مسجد نبوی انتظامیہ)

اخبار 24 کے  مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے تن من دھن کی قربانیاں دینے والے جوانوں کو آب زمزم، عجوہ کھجور، شاندار بیگ، قرآن پاک کے  نسخے، دینی لٹریچر اور قالین پیش کیے گئے ہیں-
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ بہادر جوان وطن عزیز کی خاطر جو قربانیاں دے رہے ہیں ان کا اعتراف کرتے ہوئے اظہار قدومنزلت کے طور پر یہ تحائف انہیں پیش کیے گئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: