Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ: متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم سے تحقیقات جاری ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث سعودی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں ۔
وزارت داخلہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری بیان کے حوالے سے ویب نیوز اخبار 24 کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن کی پولیس چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ملزم سعودی شہری ہے اس کی عمر 20 برس کے قریب ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص پر الزام ہے کہ اس نے متعدد کریانہ اسٹورزمیں چوری کی وارداتیں کی جب کہ گاڑیوں کی چوری میں بھی وہ پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات کےلیے اسکا کیس پراسیکیوشن کے سپرد کردیا جہاں تفتیش مکمل کرنے کے بعد اس کا مقدمہ عدالت میں ارسال کیاجائے گا

شیئر: