Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، چین کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک

چین کی طرف سے سعودی خام تیل کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔(فوٹو عاجل)
چینی محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے چین کو سب سے زیادہ خام تیل فراہم کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔
عاجل ویب سائٹ  کے  مطابق چین نے سعودی عرب سے مارچ  میں سالانہ بنیاد پر 8.8 فیصد زیادہ خام تیل درآمد کیا۔ چین کی طرف سے سعودی خام تیل کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔
سعودی عرب نے چین کو 7.84 ملین ٹن خام تیل فراہم کیا۔ یومیہ 1.85 ملین بیرل تیل سپلائی کیا جبکہ ایک برس قبل سعودی عرب چین کو یومیہ 1.7 ملین بیرل تیل فراہم کررہا تھا۔ فروری میں سعودی عرب نے کم مقدار میں تیل مہیا کیا۔ 
چین میں جنوری اور فروری کے دوران کئی ہفتوں تک چینگڈونگ آئل ریفائنری سینٹر پر آئل ٹینکروں اور جہازوں کا رش رہا۔ بندرگاہوں پر رش بڑھنے کی وجہ سے تیل  کی رسائی میں تاخیر ہوئی۔ 
فروری 2021 کے دوران ماہانہ بنیاد پر سعودی تیل برآمدات میں یومیہ 8 لاکھ 97 ہزار بیرل کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ سات ماہ میں فروری کے دوران سب سے کم مقدار میں خام تیل برآمد کیا گیا۔ 

شیئر: