Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی تبدیلیوں سے لڑتی دنیا کی ایک جھلک

برازیل میں ایک این جی او کی جانب سے سمندر میں سے کوڑے کی صفائی کے بعد ایک کچھوا پانی میں تیر رہا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے آج جمعرات کو ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے۔
یہ دن منانے کا مقصد آلودگی کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔ یہ دن 1970 میں شروع ہوئی جدید ماحولیاتی تحریک کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
یہ کرہ ارض اس عالمی دن کے موقع پر کس حال میں ہے، دیکھیے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

سوئٹزرلینڈ میں کینولا کے کھیتوں کا خوبصورت منظر۔

قازقستان میں ایک سیاح گلیشیر کے ساتھ تصویر کھنچوا رہا ہے۔

چین میں ایک خاتون چیری کے درختوں کے پاس کھڑی ہیں۔

برازیل میں ایک شخص سیلاب سے تباہ ہونے والے کیلے کے باغ میں سے گزر رہا ہے۔

آسٹریلیا میں سیلاب کے دوران ایک خاندان کو ریسکیو کرنے کے بعد طبی امداد دی جا رہی ہے۔

امریکا کے شہر نیو یارک میں جمی ہوئی ایک جھیل۔

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کی پہاڑی کے جنگلات میں آگ لگنے کے بعد کے مناظر۔

یونان میں آڑو کے درختوں کا ایک منظر، جن پر پھل سے پہلے پھول پھوٹ رہے ہیں۔

اٹلی میں پھولوں کے دلکش رنگین کھیت۔

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک لڑکا پولی تھین بیگوں سے بھرے ہوئے نالے پر چل رہا ہے۔ 

برطانیہ کی ایک بندرگاہ پر بگلا کورونا سے بچاؤ کا ماسک چونچ میں دبائے جا رہا ہے۔

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں فائر فائٹرز کوڑے میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترکی میں کوئلے کی کان اور اس کے قریب کے ویران گاؤں کا فضائی منظر۔

شیئر: