Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اناروں کے ذریعے منشیات کی 78 لاکھ گولیوں کی سمگلنگ ناکام

محکمہ انسداد منشیات نے دمام اور جدہ پورٹ پر 78 لاکھ  نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نشہ آور گولیاں لبنان سے لائی گئی تھیں۔
جدہ پورٹ پر اناروں کے کارٹن سے 53 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ جبکہ دمام پورٹ پر 24 لاکھ 66 ہزار سے زیاد منشیات کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان سے  دمام کی بندرگاہ پر آنے والی پھلوں کی شپمنٹ  کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
آنے والی شپمنٹ میں مختلف فروٹ و دیگر سامان تھا تاہم اس میں شامل اناروں کے خصوصی کارٹن دیکھ کر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں کو شک ہوا۔

 نشہ آور گولیوں کی تعداد 25 لاکھ کے قریب تھی(فوٹو، ایس پی اے)

محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے شک ہونے پر انسداد منشیات کی ٹیم کو شپمنٹ کے بارے میں مطلع کیا جنہوں نے اناروں کی کھیپ کو اتار کراس کا معائینہ کیا تو معلوم ہوا کہ اناروں میں انتہائی مہارت کے ساتھ نشہ آور گولیاں چھپائی گئی ہیں۔
کیپٹن النجیدی نے مزید کہا کہ اناروں کی کھیپ سے برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 53 لاکھ 83 ہزار 400 تھی جنہیں اس خوبصورتی اور مہارت سے اناروں کے اندر چھپایا گیا تھا کہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ انار کے اندر منشیات رکھی گئی ہے۔
منشیات اسمگلنگ کے الزام میں محکمہ نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لے لیا جو شپمنٹ کو حفر الباطن لے جانے کےلیے آئے تھے۔

اناروں کو کاٹ کر اس کے اندر انتہائی مہارت سے نشہ آور گولیاں چھپائی گئی (فوٹو، واس)

گرفتار ملزمان میں چار سعودی جبکہ ایک قبائلی علاقے کا فرد شامل ہے۔ پانچوں ملزمان کے خلاف منشیات اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ان کا چالان پراسیکیوشن کی عدالت کو ارسال کردیا گیاہے۔
جدہ اسلامی بندرگاہ کے سعودی کسٹم نے لبنان سے 5.3 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری کسٹم فار سیکیورٹی افیئر محمد النعیم نے بتایا کہ سمگلنگ کی کوشش کی اطلاع تھی۔

 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

لبنان سے بندرگاہ پھل  پہنچتے ہی سعودی کسٹم افسران نے تلاشی لی۔ منشیات 53 لاکھ 83 ہزار 400 انار کے خول میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ 
 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پانچ افراد پکڑے گئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ لبنان سے جتنی نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں وہ پھلوں اور سبزیوں میں چھپا کر سمگل  کی جانے والی کل نشہ آور گولیوں کا 75 فیصد سے زیادہ ہیں۔

شیئر: