Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ کا دورہ مسجد نبوی ،خدمات کی فراہمی پر اظہار اطمینان

گورنر نے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی(فوٹو، ٹوئٹر)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی الشریف آنے والے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کاجائزہ لیا اور وہاں موجود سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا معائینہ بھی کیا۔
’اخبار24 ‘ نے مدینہ منورہ گورنریٹ کے ٹوئٹرپر جاری وڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی الشریف آنے والے زائرین کےلیےمختلف سرکاری اداروں کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو سراہا۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے بھی ہدایات جاری کی (فوٹو، ٹوئٹر) 

گورنر مدینہ نے مسجد نبوی الشریف کے بیرونی صحنوں میں متعین سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی بھی دیکھی علاوہ ازیں مسجد نبوی کے شعبہ خواتین میں سیکیورٹی خدمات انجام دینے والی خواتین کے یونٹ سے بھی ملاقات کی۔
خواتین یونٹ کی کمانڈرنے گورنر کوبتایا کہ وہ موجود کورونا حالات میں زائرخواتین کی کس طرح خدمت کررہی رہیں جن میں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرانا اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنانا شامل ہے ۔
گورنر مدینہ منورہ نے سیکیورٹی اہلکاروں اور مختلف خدمات فراہم کرنے والے سرکاری اداروں کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری عشرے کےحوالے سے اضافی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ  آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔

شیئر: