Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنیوالے دو افریقی گرفتار

 دونوں نے پوچھ گچھ پر اقبال جرم کرلیا، گورنر مکہ مکرمہ نے پولیس کو شاباش دی
 
مکہ مکرمہ:جدہ کورنیش پرٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے والے دواافریقی کو گرفتار کرلیاگیا۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اعلان کیا ہے کہ گرفتاری کے بعد دونوں نے اقبال جرم کرلیا ہے۔ گورنریٹ نے ریکارڈ وقت میں افریقی تارکین گرفتاری کی مہم انجام دینے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب موٹر سائیکل سوار افریقی تارکین نے ٹریفک اہلکار پر حملہ کیا اور اسے کچلنے کی کوشش کی تھی جس پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اہلکار پر حملہ اور کچلنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ۔مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کو الیکٹرانک ڈنڈے اور پستول حفاظت کیلئے فراہم کیا جائے۔

شیئر: