Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ پر انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسافر سب سے زیادہ

روس ایک لاکھ 96 ہزار 890 مسافروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا نے پہلی سہ ماہی کے دوران دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سرفہرست منزل کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
عرب نیوز کےمطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ روایتی طور پر متحدہ عرب امارات کے لیے ایک مضبوط مارکیٹ انڈین مسافروں کی آمدورفت 13 لاکھ 84 ہزار 448  تک پہنچ گئی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان چار لاکھ 54 ہزار 294 مسافروں کے ساتھ دوسرے، بنگلہ دیش دو لاکھ 21 ہزار27 مسافروں کے ساتھ تیسرے جبکہ روس ایک لاکھ 96 ہزار 890 مسافروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
مجموعی طور پر دبئی کے مسافروں کی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی میں 67.8 فیصد کم ہو کر 5.75 ملین ہو گئی۔
تاہم ایک سال پہلے کا عرصہ کورونا کی عالمی وبا کے باعث پروازوں کی معطلی سے بڑے پیمانے پر متاثر نہیں ہوا تھا جو صرف سہ ماہی کے اختتام تک سامنے آنے لگا تھا۔
دبئی ایئر پورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں مارچ 2021 کے اختتام تک ایئر پورٹ نے 89 فیصد ممالک میں 74 فیصد ائیر لائنز کے ذریعے 63 فیصد منازل کے لیے خدمات فراہم کیں۔
دبئی ایئر پورٹ کے سی ای او پال گریفتھس نے کہا کہ ’جب پہلی سہ ماہی کے لیے مسافروں کی تعداد مارچ 2020 سے پہلے ہم نے ماہانہ حجم کے مقابلے میں نمایاں طور پر برقرار رکھی، موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں وہ بہت حوصلہ افزا ہیں اور ہمارے کاروبار میں استحکام کے مرحلے کی عکاسی کرتے ہیں۔‘
2021 کے پہلے تین مہینوں میں ایئر پورٹ نے پانچ  لاکھ 50 ہزار 811 ٹن  ہوائی فرائیٹ سے کام لیا۔ اس سال گارگو کا حجم مستحکم رہا۔
پہلی سہ ماہی کے دوران پروازوں کی مجموعی نقل و حرکت گذشتہ سال کے مقابلے میں 38.3 فیصد کم ہو کر 50 ہزار 176 ہو گئی، جو ایئر لائن آپریشنز پر کورونا کی عالمی وبا کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔

شیئر: