Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ 43 انٹرنیشنل ایئر پورٹس کے لیے پروازیں چلائے گی، تیاریاں مکمل

السعودیہ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ پروازیں چلا چکی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عربین ایئر لائنز( السعودیہ) نے  پیر سترہ مئی سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
سعودی ائیر پورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے لیے مکمل طور پر کھول دی جائیں گی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق السعودیہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’اس نے 95 ائیر پورٹس میں سے 71 کے لیے پروازیں چلانے کی تیاریاں کی ہیں، ان میں 28 ملکی اور 43 انٹرنیشنل ائیرپورٹ شامل ہیں‘ ۔
 واضح رہے کہ السعودیہ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ پروازیں چلا چکی ہے۔ ایک کروڑ سے زیاہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی جو اس بات کی علامت ہے السعودیہ محفوظ سفر کے لیے تیار ہے اور وبا کے دوران بھی پروازوں کا سلسلہ معطل نہیں ہوا۔
سعود ی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق السعودیہ نے مسافروں کے لیے پچاس سے زیادہ احتیاطی تدابیر اپنا کر خود کو دنیا کی دس محفوظ ترین کمپنیو ں کی فہرست میں شامل کرالیا ہے۔
السعودیہ نے بیان میں کہا کہ ’پروازوں پر کوئی نشست خالی نہیں ہوگی۔ ایاٹا کے سامنے نشستیں خالی رکھنے کی تجویز دی گئی جس منظور نہیں کیا گیا‘۔
بیان میں السعودیہ نے  کہا کہ ’وہ مسافر جو ریزرویشن کے مطابق سفر کا ارادہ نہیں رکھتے اپنی ریزرویشن منسوح کرالیں یا ٹکٹ کی واپسی یا ریزرویشن میں ترمیم  کے لیے رجوع کریں‘۔

شیئر: