Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کے چیئرمین کی تقرری

سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ’ایس آر ایم جی‘ نے عبدالرحمن براہيم الرويتع کو چیئرمین اور ماجد عبدالرحمن العيسى کو وائس چیئرمین مقرر کیا ہے۔ 
ایس آر ایم جی نے یہ اعلان جنرل اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس کے بعد کیا ہے جس میں بورڈ ممبران کا انتخاب تین سال کے لیے کیا گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ’ایس آر ایم جی‘ نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافعے میں 41.4 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ 
ایس آر ایم جی کی جانب سے سعودی سٹاک ایکسچینج تداول میں جمع کرائے جانے والی رپورٹ  کے مطابق اس نے سیلز میں اضافے سے پہلی سہ ماہی میں نو کروڑ 15 لاکھ ریال منافع کمایا۔
گذشتہ ہفتے کے شروع میں ایس آر ایم جی نے ری برانڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب یہ سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ ہے جبکہ اس سے پہلے اسے سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 
ایس آر ایم جی کئی اشاعتی اور میڈیا کمپنیوں کی مالک ہے جس میں سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی اور الشرق نیوز سروسز بھی شامل ہے۔ 
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ہونے والی اصلاحات میں تفریح کے شعبے میں تیزی سے ترقی اور مملکت کو غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھولنے جیسے اقدامات سعودی میڈیا کے منظر نامے میں تیزی سے وسعت کا باعت بن رہے ہیں۔

شیئر: