Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر افراد کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک دستیاب

کورونا ویکسینیشن کے 5 سو سے زائد سینٹرزقائم کیے گئے ہیں(فوٹو،ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت صحت کا کہناہے  کہ  60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے  افراد کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک مہیا کردی گئی ہے-  
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے 10 اپریل کو جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے تمام تاریخیں غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تھیں۔دوسری خوراک کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ  وقت آنے پر دوسری خوراک کی نئی تاریخیں متعین کی جائیں گی- یہ فیصلہ  ایسے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسین کی پہلی خوراک دینے کی وجہ سے کیا گیا تھا جنہیں پہلی خوراک نہیں ملی تھی- 

 ویکسین لگوانے کے لیے توکلنا ایپ پر وقت لینا ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

یاد رہے کہ وزارت صحت مملکت بھر میں 500 سے زیادہ  سینٹرز کھولے ہوئے ہے جہاں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔
کورونا سے بچاو کے لیے فراہم کی جانے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظورشدہ ہیں ۔
ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت ایپ توکلنا یا صحتی پر پیشگی بکنگ کرائی جاتی ہے جس کے بعد وقت مقررہ پر پہنچ کرویکسین لگوائی جاسکتی ہے

شیئر: