Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: شہریوں کو قرض کی واپسی کے لیے خصوصی مہلت

سینٹرل بینک کی ہدایت ہے کہ 6 ماہ تک قرض کی قسط طلب نہ کیجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
بحرین کے سینٹرل بینک نے بحرینی عوام اور کمپنیوں کو قرضوں کی  قسطوں کی ادائیگی  میں مزید چھ ماہ کی مہلت دے دی ہے-  
سینٹرل بینک نے ملک کے تمام بینکوں اور فنڈنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ مزید چھ ماہ تک عام افراد اور کمپنیوں سے قرضوں کی قسطیں نہ وصول کی جائیں-
قسطوں کی وصولی میں دی جانے والی 6 ماہ کی اضافی مہلت  31 دسمبر 2021 کو پوری ہوگی-  

قرض کی واپسی میں مہلت کورونا کے اثرات کی وجہ سے کیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر) 

بحرینی  جریدے ’الوطن‘ کے مطابق بحرین کے سینٹرل بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اضافی مہلت کے دوران کسی بھی قرض لینے والے فرد یا کمپنی سے کوئی فیس یا قسط کی رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا- منافعے کی شرح میں بھی اضافہ نہیں ہوگا- 
بحرینی بینک کا کہنا ہے کہ مہلت کے دوران قرضوں پر بینک مقررہ شرح کے مطابق ہی منافع وصول کریں گے- 
گورنرسینٹرل بینک رشید المعراج نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وبا کے مسلسل اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ملک میں مختلف اقتصادی سرگرمیاں مضبوط ہوں اور عوام اور کمپنیوں کو آزمائش کی اس گھڑی میں بینکوں کا تعاون حاصل رہے- 
رشید المعراج نے کہا کہ گزشتہ دنوں قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی میں مہلت سے قرضہ لینے والوں کو فائدہ ہوا- وبا کے منفی اثرات کا بوجھ کم ہوا- عوام اور کمپنیوں کے مالی و تجارتی معاملات میں استحکام آیا جبکہ مختلف اقتصادی سرگرمیاں پائدار انداز میں آگے بڑھ سکیں-

شیئر: