Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاتفاق کلب کا طویل ترین بورڈ ’ گنیز بک‘ میں شامل

بورڈ پرعربی میں پلاسٹک کی بوتلوں سے ’سلام‘ کا لفظ لکھا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن کے ’الاتفاق‘ کلب نے گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈر میں اپنا نام درج کرانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
کلب کے رضاکاروں نے پلاسٹک کی بوتلوں کے ذریعے 60 مربع  میٹرطویل بورڈ پر عربی میں ’سلام‘ (امن) کا لفظ لکھ کرگنیز بک میں شمولیت کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مشرقی ریجن کے ’الاتفاق‘ کلب کے 100 رضاکاروں نے 5 ہزار گھنٹوں  کی مشقت کے بعد طویل ترین بورڈ پرپلاسٹک کے بوتلوں سے ’سلام‘ کا حرف تحریر کیا۔

 کلب کے 100 سے زائد رضاکاروں نے بورڈ کی تیاری میں حصہ لیا(فوٹو، الریاض اخبار)

ڈبوں کو کلب کے پرچم کے رنگ (سبز اورسرخ) سے رنگا گیا تھا۔ امن (سلام) کا لفظ لکھنے کےلیے 70 ہزار پلاسٹک کی بوتلیں استعمال کی گئیں جنہیں سرخ اور سبز رنگ سے رنگنے کے بعد انہیں جوڑ کر طویل ترین بورڈ بنایا گیا۔
بورڈ کی تیاری میں 50 خاندان بھی رضاکاروں کے معاون کے طورپرشریک ہوئے جبکہ ایک ہزارکلوگرام کے قریب پلاسٹک کی بوتلوں کو استعمال کیا گیا ۔
گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعودبن نایف بن عبدالعزیز نے کلب کی جانب سے مثالی کام کرنے پر انکی کاوش کوسراہا ۔  

شیئر: