Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت خارجہ نے وزٹ ویزوں کی مفت توسیع کے لیے لنک جاری کردیا

’یہ سہولت ان 20 ممالک کے شہریوں کے لیے جہاں سے پروازوں کی آمد پر پابندی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’جن افراد نے وزٹ ویزے جاری کروائے اور پروازوں کی پابندی کی وجہ سے وہ انہیں استعمال نہیں کرسکے وہ اپنے ویزوں کی مدت میں مفت توسیع کراسکتے ہیں۔‘
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ سہولت دو فروری 2021 کو جن 20 ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی اور وہاں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی، ان ممالک کے شہریوں کے لیے ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’غیر استعمال شدہ ویزوں کی مفت توسیع سعودی عرب کی طرف سے کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے لیے سہولت کی فراہمی کا حصہ ہے‘۔
’مذکورہ ممالک کے شہری اپنے ویزوں کی مفت توسیع کے لیے وزارت کی طرف سے دیے گئے لنک کے ذریعہ آن لائن کراسکتے ہیں‘۔
وزٹ ویزوں کی آن لا ئن توسیع کے لئے یہاں کلک کریں۔
 

شیئر: