Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں 20 سے زیادہ وارداتوں میں ملوث شہری گرفتار

مذکورہ افراد گھروں اور دکانوں کے علاوہ گاڑیوں کی چوری اور لیموزین ڈرائیوروں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ ( فوٹو: سبق)
دمام پولیس نے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو 20 سے زیادہ وارداتوں میں ملوث ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان میجر محمد الشہری نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔‘
گرفتار شدگان نے ایک طریقہ واردات پر 20 سے زیادہ جرائم کیے ہیں جن میں گھروں اور دکانوں میں چوری، گاڑیوں کی چوری اور لیموزین ڈرائیوروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے واقعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی تلاش جاری تھی جن کی شناخت بالآخر کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان نے اپنے جرائم کا اقرار کر لیا ہے نیز وہ تفتیشی اہلکاروں کے سامنے اپنی ایک ایک واردات کی تفصیل کا اعتراف کر رہے ہیں۔
ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔

شیئر: