Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے یمن کے لیے دس ٹن دوائیں اور طبی سامان

دوائیں اور طبی آلات ہنگامی ضروریات کے لیے فراہم کیے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عدن کے الصداقۃ ہسپتال کو دس ٹن دو سو کلو گرام دوائیں اور طبی آلات ہنگامی ضروریات کے لیے فراہم کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الصداقہ ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کفایۃجازعی نے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز نے ہسپتال کو دواوں اور طبیسامان کی نئی کھیپ حوالے کی ہے جس سے مالی مسائل سے دوچار مریضوں کی مشکل آسان ہوجائےگی۔

شاہ سلمان مرکز نے دواوں اور طبی سامان کی نئی کھیپ حوالے کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

عدن میں شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر صالح الزیبانی نے کہا کہ سعودی عرب یمنی بھائیوں کے صحت مسائل کے حل میں مسلسل حصہ لے رہا ہے۔ طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز کی امدادی سرگرمیوں کا دائرہ صحت امداد تک محدود نہیں بلکہ تعلیم، رہائش، کھانے پینے اور ماحولیاتی صحت کے مسائل کے حل کے لیے بھی امدادی پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ 

شیئر: