Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا خمیس مشیط پر حملہ ناکام، ڈرون راستے میں تباہ

حوثی ملیشیا دانستہ طور پر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن میں حوثی ملیشیا کی طرف سے خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے ایک اور ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا دانستہ طور پر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عام شہریوں کے تحفظ  اور خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جائیں گے‘۔
یاد رہے کہ سعودی فضائیہ نے اس سے قبل ایک دن میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے 17 بارودی ڈرون تباہ  کیے تھے۔
 

شیئر: