Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی یمن اور سوڈان میں امدادی سرگرمیاں جاری

یمن میں بچوں اور ماوں  کےلیے خوراک پروگرام بھی نافذ کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات المھرۃ، عدن اور مارب میں یمنی بچوں کی سرپرستی کا خصوصی پروگرام چلا رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے مئی 2021 کے دوران یتیموں کو ذہنی صحت، سماجی سرپرستی، صحت نگہداشت اور مالیاتی کفالت کے حوالے سے تین ہزار سہولتیں فراہم کیں۔ ان سے ایک ہزار بچوں کو فائدہ ہوا۔

شاہ سلمان مرکز یمن میں خصوصی پروگرام چلا رہا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز یتیم بچوں کی مکمل نگہداشت کا پروگرام نافذ کررہا ہے۔ یتیم بچوں کے خاندانوں کی ضروریات بھی پوری کررہا ہے۔
مرکز کی کوشش ہے کہ بچوں کو تعلیمی سہولت حاصل ہو اور وہ معاشرے کا حصہ بنیں- اس مقصد کے لیے متعدد پروگرام  نافذ کیے جارہے ہیں۔ 
علاوۃ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن میں بچوں اور ماوں  کےلیے خوراک پروگرام بھی نافذ کیا ہے۔

سوڈان  میں ضرورت مند خاندانوں میں دو ہزار 670 راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

اس پروگرام کے تحت پانچ برس سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماوں کو سات صوبو ں میں خوراک اور صحت خدامت مہیا کی ہیں جن سے دس ہزار 794 ماوں او بچوں کو فائدہ ہوا ہے۔
دوسری طرف شاہ سلمان مرکز نے سوڈان  کے ایک صوبے میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں دو ہزار 670 راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔ جن سے چار ہزار 200 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔

شیئر: