Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج : کامیاب امیدواروں کو ’ایس ایم ایس‘ ارسال کیے جارہے ہیں

 معاون سیکریٹری حج و عمرہ انجینیئر ھشام سعید نے کہا ہے کہ حج کے امیدواروں کی درخواستوں کی چھانٹی ہورہی ہے- تمام  شرائط و ضوابط پر پورے اترنے والوں کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ھشام سعید نے بتایا کہ وزارت کو حج کے لیے آن لائن 5 لاکھ 58 ہزار  درخواستیں موصول ہوئیں-   
 معاون سیکریٹری  نے مزید کہا کہ درخواستیں  51 فیصد مردوں اور 49 فیصد خواتین کی تھیں- 

 حج پروگرام میں وزارت صحت کے ضوابط کو مقدم رکھا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

 گزشتہ 10 دنوں کے دوران حج و عمرہ ڈیٹا سینٹر نے حج درخواستوں کی جانچ پڑتال کی- سینٹر سعودی لڑکے اور لڑکیاں چلا رہے ہیں جنہیں اس کام سے متعلق معلومات اور ٹریننگ پہلے ہی دے دی گئی تھی- 
انجینیئر ھشام نے  کہا کہ وزارت کئی برس سے حج و عمرہ کی درخواستیں آن لائن وصول کررہی ہے- آن لائن سسٹم کو ہر سال  بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے- 
انجینیئرھشام نے توجہ دلائی کہ اس سال آن لائن حج پروگرام میں وزارت صحت کے مقرر کردہ شرائط و ضوابط کومقدم رکھا گیا- 
معاون سیکریٹری حج نے تمام عازمین سے اپیل کی کہ وہ سب کی صحت و سلامتی کی خاطر جملہ صحت شرائط و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں-

شیئر: