Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں غیر قانونی پولٹری فارم اور مذبح خانہ سیل

مملکت میں پولٹری کی صنعت کو منظم طریقے سے قائم کیا گیاہے(فوٹو، سبق)
مکہ مکرمہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مرغیوں کا غیر قانونی فارم اور مذبح خانہ سیل کے 4 سو سے زائد بیمار مرغیاں ضبط کرلیں۔ مذبح خانہ قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ مکہ مکرمہ کے ایک علاقے وادی رھجان میں غیر قانونی طورپرمرغیوں کا فارم قائم کیا گیا ہے۔
فارم میں رکھی گئی مرغیاں اکثر بیمار تھیں جنہیں ذبح کرکے انکا گوشت فروخت کیاجاتا تھا ۔ اطلاع ملنے پربلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے فارم پرچھاپا مارا جہاں سے سیکڑوں کی تعداد میں مرغیاں برآمد کرلی گئیں۔

 مذبح خانے میں حفظان صحت کے اصول پرعمل نہیں کیاجاتا تھا(فوٹو، سبق)

غیر قانونی پولٹری فارم میں نہ تومرغیوں کی دیکھ بھال کا مناسب بندوبست تھا اور نہ ہی مذبح خانے کو مقررہ اصولوں کے تحت قائم کیا گیا تھا۔
مذبح خانے میں صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کا بھی خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ تھا۔
مرغیوں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا جبکہ غیر قانونی طورپرپولٹری فارم کوسیل کرکے قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واضح رہے سعودی عرب میں زندہ چکن کی فروخت پرپابندی  ہے ۔ مرغیاں بڑے بڑے پولٹری فارمز میں پالی جاتی ہیں جہاں انکی پرورش ماہرین کی زیر نگرانی کی جاتی ہے۔
پولٹری فارم میں ضوابط کے مطابق مرغیوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت محفوظ طریقے سے مارکیٹ تک پہنچایا جاتا ہے۔

شیئر: