Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی کمپنیوں کی سعودی عرب میں نجکاری کے منصوبوں میں دلچسپی

دونوں دوست ملکوں کے تعلقات تاریخی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی چائنیز بزنس کونسل کے چیئرمین محمد العجلان نے کہا ہے کہ’ چینی کمپنیوں نے مختلف سرکاری منصوبوں کی نجکاری میں حصہ لینےِ، مملکت میں سرمایہ  لگانے اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محمد العجلان نے کہا کہ’ سعودی عرب اور چین دوست ملک ہیں اور دونوں کے تعلقات تاریخی ہیں‘۔
 چین، عرب محبان کی انجمنوں کے سربراہوں کے ورچول فورم میں شرکت کے بعد صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فورم میں عرب عوام اور چینی عوام کے درمیان دوستانہ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔  
انہوں نے کہا کہ ’چین اور عرب ممالک کے درمیان اقتصادی و مالیاتی تعاون میں واضح اضافہ ہوا ہے‘۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ’ فریقین مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارتی لین دین بڑھانے کے لیے مزید محنت کریں‘۔ 
محمد العجلان نے کہا کہ’ چین اور عرب ممالک ہمیشہ مشترکہ تاریخی اقدار سے جڑے رہے  ہیں۔ اس کا عملی ثبوت قدیم زمانے سے سمندری اور تجارتی راستے ہیں‘۔ 
انہو ں نے کہا کہ’ گزشتہ برسوں کے دوران فریقین کے درمیان تعاون کے رشتے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں‘۔

شیئر: