Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باب ملک عبد العزیز سمیت حرم کے تین دروازے کھول دیئے گیے

’عازمین کے استقبال کے لیے تیار ہیں، ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں باب ملک عبد العزیز، باب الفتح اور باب العمرہ زائرین کے لیے کھول دیئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’حج موسم کی تیاریوں اور عازمین کے استقبال کے لیے مذکورہ دروازے کھولے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم اور عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر طرح سے تیاری کر رکھی ہے‘۔
انہوں نے حرم مکی شریف عملے کو ہدایت کی ہے کہ ’عازمین کو مناسک کی ادائیگی میں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں، پر سکون اور محفوظ ماحول میں شعائر کی ادائیگی کے اسباب فراہم کئے جائیں۔
 

شیئر: