Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی شہری نے سابقہ بیوی اور بیٹی کو دستی بم سے اڑا دیا 

عدالت نے مطلقہ کے حق میں فیصلہ صادر کردیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہولناک واردات نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی- ایک یمنی نے مطلقہ  اور5 سالہ بیٹی کو دستی بم سے اڑا دیا- 
اخبار  24 نے اس درد ناک واردات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ  منیرہ الحداد نامی  خاتون  اپنے بھائی کے  ساتھ  سابق شوہر کے گھر اپنے بچوں کو لینے کے لیے پہنچی تھی-
عدالت بچوں کو ماں کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کرچکی تھی کہ بچوں کی پرورش کی حقدار ماں ہے نہ کہ باپ-
عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی خاطر ماں بچوں کو لینے کے لیے گئی ہوئی تھی- شوہر جو بے روزگار بھی ہے یہ ماجرا دیکھ کر طیش میں آگیا-
اس نے اپنی مطلقہ، بچوں اور بچوں کے ماموں پر دستی بم پھینک دیا جس سے مطلقہ اور اس کی پانچ سالہ بیٹی  موقع پر ہی ہلاک ہوگئے- بچوں کا ماموں زخمی ہوگیا جبکہ تین سالہ بیٹا عبدالرحمن معجزانہ طور پر بچ گیا- 
یمنی ذرائع ابلاغ اور سوشل  میڈیا پر یہ واقعہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا- سب لوگوں نے باپ کے ظالمانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ  اس گھناؤنے جرم پر اس کا کڑا احتساب کیا جائے- 

شیئر: