Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطبہ عرفات کا ترجمہ 10 زبانوں میں کیاجائیگا

ترجمہ سے حجاج کو دینی مسائل سمجھنے میں سہولت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ امسال حج موسم کے دوران خطبہ عرفات کا ترجمہ 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جبکہ مسجد الحرام میں زائرین کی رہنمائی کے لیے 25 زبانوں کی سہولت فراہم کی جائے گی- 
اخبار  24 کے  مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خطبہ عرفات ٹی وی چینلز، ایف ایم اور سمارٹ ایپلی کیشنز (عرفات – حرمین – منصۃ منارۃ الحرمین) پلیٹ فارم سے نشر کیا جائے گا- 
انتظامیہ کے ماتحت ادارہ ترجمہ کے سربراہ اعلی انجینیئر مشاری السعودی نے بتایا کہ ترجمہ پروگرام کی بدولت زائرین کو دینی مسائل اور حج احکام سمجھنے میں سہولت ہوگی-
وہ اطمینان عبادت کے کام سمجھ کر کرسکیں گے اور اس کی صدائے بازگشت دنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچے گی- 

شیئر: