Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو اولمپکس: سعودی شوٹر کی اگلے مرحلے کے لیے امیدیں برقرار

المطیری نے ہیروشیما میں ایشین گیمز 1994 میں طلائی تمغہ جیتا تھا(فوٹو ٹوئٹر)
ٹوکیو اولمپکس میں سعودی شوٹر سعید المطیری نے مردوں کے سکیٹ مقابلہ کے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے اپنی امیدوں کو برقرار رکھا جب انہوں نے 75 میں سے 71 کے سکور کے ساتھ آسا کا شوٹنگ رینج میں پہلے دن کے کھیل کا اختتام کیا۔
عرب نیوز کے مطابق المطیری نے کوالیفیکیشن ڈے ون کے تین راؤنڈز میں 25،23 اور 23 سکور بنایا اور وہ 30 کی فیلڈ میں 22 ویں نمبر پر رہے۔ کویت کے شوٹر عبد اللہ الرشیدی نے مشترکہ چھٹی پوزیشن پر دن کا احتتام کیا۔
سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل السعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
51 سالہ المطیری پیر کی صبح چار بجے شروع ہونے والے سکینڈ کوالیفیکیشن ڈے کے دو راؤنڈز میں میڈل کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔
ٹوکیو اولمپکس میں سعودی وفد کے سب سے پرانے رکن المطیری نے ہیروشیما میں ایشین گیمز 1994 میں طلائی تمغہ جیتا تھا جو اس مقابلے میں سعودی عرب کا  پہلا تمغہ تھا۔
انہوں نے 2003  قاہرہ میں منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی اور ایک سال بعد کوالالمپور میں ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
المطیری نے 2007 کے پین عرب گیمز اور اس کے دس سال بعد باکو میں ہونے والے اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں سونے کے تمغے جیت کر اپنی طویل عمری کا ثبوت دیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی جانب سےکشتی رانی کے لیے حسین علی رضا، نشانے بازی کے لیے سعید المطیری، کراٹے  کے لیے طارق حمیدی، جوڈو سلیمان حماد، ہیوی ویٹ کے لیے محمود آل حمید، ایتھلیکٹس کے لیے یاسمین الدباغ، ریس کے لیے مازن الیاسین اور ویٹ لفٹنگ کے لیے سراج آل سلیم نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

 

شیئر: