Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمبر پلیٹ کے بغیر تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والا گرفتار

ملزم نے خلاف ورزی کی وڈیوبھی سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی تھی(فوٹو، سبق)
طائف میں ٹریفک پولیس نے بغیر نمبرپلیٹ کے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم نے خلاف ورزی کرتے ہوئے وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پربھی اپ لوڈ کیا تھا۔
ویب نیوز سبق نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
جبکہ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا بھی سنگین جرائم میں شامل ہے۔ زیرحراست شخص پر 2 دفعات نافذ کی گئی ہیں جن میں جنونی رفتار سے گاڑی چلانا اور نمبرپلیٹس نہ لگانا شامل ہے۔
ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کو مقبول بنانے کےلیے یہ حرکت کی جو اسکے لیے مصبیت کا باعث بن گئی۔
واضح رہے ٹریفک قوانین کے مطابق مملکت میں تمام شاہراہوں پرحد رفتار متعین ہیں جن سے تجاوز کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے کےلیے اہم شاہراہوں پرخود کار سسٹم ’ساھر‘ موجود ہے جو مقررہ حد رفتار سے زیادہ کو فوری ریکارڈ کرکے خلاف ورزی کنٹرول روم میں کو ارسال کردیتا ہے۔
خود کار چالان سسٹم کے ذریعے دیگر خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی جاتی ہیں جن میں سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنا ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی شامل ہے۔

شیئر: