Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسین واحد حل ہے: ڈاکٹر الازرقی

ڈاکٹرالمزروقی کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں ہرشخص کورونا سے متاثر ہوگا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ماہر متعدی امراض ڈاکٹر طارق الازرقی کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں بڑی تعداد میں ویکسینیشن کے بعد کورونا کی وبا پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے۔‘
سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق نے مزید کہا کہ ’کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے ویکسینیشن ہی واحد حل ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ویکسین لگوانے والا جس طرح کورونا سے محفوظ ہو جاتا ہے، اسی طرح معاشرے کو اس وبا سے محفوظ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مکمل ویکسینیشن کی جائے۔‘

 ’اس وقت ہسپتالوں میں 99.9 فیصد مریض وہ ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)

ڈاکٹر طارق الازرقی نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ ’اس وائرس سے دنیا کا ہرشخص متاثر ہوگا، اگر اس برس کوئی اس کی زد میں نہیں آیا تو آئندہ برس آ سکتا ہے اس لیے لازمی ہے کہ اس وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن کا کورس مکمل کیا جائے۔‘
کورونا کے خطرناک کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت ہسپتالوں میں 99.9 فیصد مریض وہ ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔‘
ویکسین کے بارے میں ڈاکٹر طارق کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں دی جانے والی تمام ویکسینز محفوظ ہیں جو اس مرض سے بچاؤ کا اہم ذریعہ ہیں۔‘

شیئر: