Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے لیے واٹس ایپ سروس

مسافر ایئر پورٹس اور فضائی کمپنیوں کے خلاف شکایات بھی درج کرا سکتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ہوا بازی نے مملکت کے ایئر پورٹس سے سفر کرنے والوں کے لیے واٹس ایپ سروس مہیا  کی ہے۔
بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام مسافر سعودی ایئرپورٹس سے سفر کرتے وقت واٹس ایپ سے باآسانی رابطے کرسکیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کی سہولت کے لیے کیئر سینٹر کے پہلے مرحلے میں مسافروں کو واٹس ایپ سروس کے لیے  0115253333 نمبر جاری کیا ہے۔
محکمہ شہری ہوا بازی مسافروں کے حقوق کے تحفظ، سفر کا تجربہ بہتر بنانے اور ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور واٹس اپ سروس ان میں سے ایک ہے۔
بیان میں کہا گیا  کہ ’سروس استعمال کرتے وقت مکالمے کے شروع میں صارف کے سامنے کئی سہولتیں ریکارڈ پر آئیں گی۔‘
’پروازوں سے متعلق معلومات‘ سروس کے تحت مسافر سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی کسی بھی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں کیئر سینٹر سروس کی عبارت بھی ریکارڈ پر آئے گی۔ اس کے ذریعے مسافر ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کے خلاف شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے بتایا کہ ’حقوق و فرائض سروس کے تحت مسافروں کو سفر کے دوران ان کے جملہ حقوق سے متعلق مطلع کیا جائے گا۔‘

صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل جاری کردیا گیا ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
( فوٹو: ٹوئٹر)

صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل جاری کردیا گیا ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق مکمل معلومات پیش کی جائیں گی۔
محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے ساتھ رابطے کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے رابطہ چینلز کا بندوبست کیا ہے۔ مسافر 8001168888 مشترکہ رابطہ سینٹر، سماجی رابطے کے وسائل، ای میل اور ویب سائٹ سے رابطہ کرسکیں گے۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے ایئرپورٹس پر مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے گائیڈ بک بھی جاری کی ہے۔

شیئر: