Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ مملکت میں ڈیجیٹل سسٹم اور پالیسیاں نافذ کی جا رہی ہیں‘

سعودی عرب اس حوالے سے رہنما کردارادا کررہا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے کہا ہے کہ ہمہ جہتی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل کی خلیج کو پر کرنے میں مضمر ہے۔ سعودی عرب اس حوالے سے رہنما کردارادا کررہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنی ایس پی اے کے مطابق السواحہ نے جمعے کو اٹلی میں جی 20 کے وزرائے اقتصاد کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدت طرازی کے ضوابط میں لچک اور مناسب تیزی لانا ضروری ہے۔ 
انجینیئر عبداللہ السواحہ نے اٹلی کے شہر ٹریسٹی میں ڈیجیٹل اکانومی کے وزرا کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں سعودی وژن 2030  کا تصور اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کرہ ارض کے تحفظ کے سلسلے میں عالمی سطح پر موثر قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔
اس کی ایک مثال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی پروگرام ہے۔ سعودی عرب ماحول دوستی نئی مارکیٹوں اور صنعتوں میں سرمایہ کاری بھی کررہا ہے۔ 
السواحہ نے مملکت میں ڈیجیٹل سسٹم اور پالیسیوں کے حوالے سے کہاکہ اس کا سب سے بڑا ثبوت چند گھنٹوں کے اندر ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم ہے۔ مملکت میں یہ سسٹم نافذ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ ، آن لائن تعلیم، ڈیجیٹل ادائیگی، ڈیجیٹل گورنمنٹ جیسے پروگرام ہمارے یہاں نافذ کیے جارہے ہیں۔  
سعودی وزیر مواصلات نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اٹلی کی قیادت میں جی 20 نمایاں کارنامہ انجام دے گی جس سے دنیا بھر کے انسانوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
کرہ ارض کو تحفظ حاصل ہوگا اور نئے افق روشن ہوں گے۔ سعودی عرب نے گزشتہ برس جی  20 کی قیادت کے دوران اس حوالے سے کافی کچھ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی نے سعودی عرب کے قائدانہ رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھایا ہے۔

شیئر: