Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج نہائی کے لیے مدت اقامہ، پروفیشن ٹیسٹ، طائف میں اونٹ میلہ کے علاوہ اس ہفتہ سعودی عرب کی ویڈیوز

گذشتہ ہفتے کے دوران اردو نیوز کے قارئین کے جو ویڈیوز پسند کیں ان میں چینی ویکسین کی منظوری سے متعلق وزارت داخلہ کی وضاحت، مدت اقامہ میں توسیع کے متعلق بیان اور اونٹ میلے کی ویڈیوز شامل تھیں۔ گذشتہ ہفتے کی اہم ویڈیوز پر ایک نظر: 
چینی ویکسین کی منظوری سے متعلق وزارت صحت کی وضاحت:سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’سائنوفام اور سائنو ویک کورونا ویکسین کی ابھی تک سعودی عرب میں منظوری نہیں دی گئی ہے‘۔
فیملی کے خروج نہائی کے لیے اقامے کی مدت کتنی ہونی چاہیے؟:اقامے کی مدت میں ایک ماہ باقی ہے، بچوں کا خروج نہائی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کےلیے فیملی فیس ادا کرنا ہوگی؟
چینی ویکسین لگوانے والے سیاحتی ویزے پر مملکت کیسے آئیں؟
کیا ویکسین لگانے والوں کو عمرہ اجازت نامے سے استثنیٰ ہے؟:کیا کورونا ویکسین لگانے والوں کو مسجد الحرام جانے، نماز پڑھنے اور عمرہ ادا کرنے کے لیے اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے؟
پروفیشن ٹیسٹ میں مزید 6 پیشے شامل:سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت پروفیشن ٹیسٹ کے ادارے نے مزید چھ پیشے ٹیسٹ پروگرام میں شامل کردئے ہیں۔
بیرون ملک سے آنے والے توکلنا ایپ پر اندراج کیسے کرائیں؟:بیرون ملک سے آنے والے توکلنا ایپ پر اندراج کیسے کرائیں؟ جانیں اس ویڈیومیں
خواتین میراتھن اور سکیٹنگ مقابلے:جدہ ساحل سمندر کے واکنگ ٹریک پر خواتین میراتھن کے علاوہ مردوں کےلیے سکیٹنگ مقابلے ہوئے۔
معذور افراد کےلیے باسکٹ بال ٹورنامنٹ:جدہ میونسپلٹی کی جانب سے معذور افراد کی حوصلہ افزائی کےلیے باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ۔
ولی عہد اونٹ میلہ آج سے طائف میں:اونٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسرا کراؤن پرنس اونٹ فیسٹیول آج اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں طائف گورنری اونٹ ریس کورس میں شروع ہوگا۔
جزیرہ فرسان میں سمندری ایمبولینس کا افتتاح:جازان کے گورنر نے جزیرہ فرسان میں سمندری ایمبولینس کا افتتاح کیا ہے جس کی مالیت 13.6 ملین ریال ہے جبکہ اس میں تین بستر ہیں جن میں سے ایک ایمرجنسی حالات کے لیے ہے۔
الباحہ، سبزہ زاروں ، آثار قدیمہ اور پھلوں سے پھر پور:سعودی عرب کے علاقہ الباحہ میں سیاح سبزہ زاروں، خوبصورت پھولوں، ثقافتی تہذیب اور آثار قدیمہ کے علاوہ باغات میں لگے پھلوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
فرسان میں سیاحتی جشن العاصف موسم:گورنر شہزادہ محمد بن ناصر نے جازان کے القصار تاریخی قریے میں منعقدہ سیاحتی جشن میں شرکت کی ہے۔اہل جازان جزائر فرسان میں سیاحتی جشن'العاصف موسم'کے نام سے منا رہے ہیں ۔
ناکارہ گاڑیاں واشیاء اٹھانے کی مہم شروع:الجوف میونسپلٹی نے شہر سے ناکارہ گاڑیاں واشیاء اٹھانے کی مہم شروع کر دی ہے ۔
میونسپلٹی کے صدر دفتر پر توکلنا ایپلیکشن چیک:الاحسا میونسپلٹی کے صدر دفتر میں داخلے کےلیے سیکیورٹی اہلکار توکلنا ایپلیکیشن چیک کر رہا ہے ۔

 

شیئر: