Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی کراٹے اولمپک میڈلسٹ طارق حامدی کو مبارکباد

 ولی عہد سے ملاقات پر طارق حامدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے ٹوکیو اولمپک میں سلور میڈل جیتنے پر سعودی  کراٹے پلیئر طارق حامدی کو مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے طارق حامدی کو میڈل جیتنے اور کراٹے میں ان کی نمایاں صلاحیتوں پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں مزید بڑے ٹائٹل اپنے نام کریں۔
 ولی عہد سے ملاقات پر طارق حامدی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام ایتھلیٹس خصوصا جن کی کراٹے میں دلچسپی ہے ان کی سپورٹ رہی ہے جس سے انہیں عالمی سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تحریک ملتی ہے۔
ملاقات میں سعودی وزیر سپورٹس اور سعودی عربیئن اولپمکس کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی موجود تھے۔
سعودی عرب کے نوجوان ایتھلیٹ 23 سالہ طارق حامدی نے ٹوکیو اولمپکس میں کراٹے کے 75 کلوگرام پلس کے مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
طارق حامدی اپنے ایرانی حریف سجاد گنج زادہ سے 4-1 سے جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے قریب تھے کہ پینلٹی کی وجہ سے وہ یہ تمغہ حاصل نہ کر سکے۔

 

 

شیئر: