Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی وفد کی صدر اردوغان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

ترک صدر اور اماراتی وفد نے خطے کے ایشوز پر بھی گفتگو کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترک صدر رجب طیب سے متحدہ عرب امارات کے نیشنل سکیورٹی کے مشیر شیخ تہنون بن زاید النہیان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ملاقات کے دوران ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات خصوصا معاشی اور تجارتی شعبے میں تعلقات کو مضبوط کرنے  اور ٹرانسپورٹ، صحت اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر اور اماراتی وفد نے خطے کے ایشوز پر بھی گفتگو کی۔
 شیخ تہنون بن زاید نے صدر طیب اردوغان کو امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید کے تہنیتی پیغامات پہنچائے۔
جواب میں صدر اردوغان نے اماراتی قیادت کو خیرسگالی کا پیغام دیا۔

شیئر: