Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن نیلامی، 10 دنوں میں 20 لاکھ ریال کا کاروبار

’10 ویں روز بھی بازوں کی نیلامی ہوئی ہے جنہیں مجموعی طور پر ایک لاکھ 22 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا ہے۔‘ (فوٹو: واس)
فالکن نیلامی میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران 20 لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فالکن کلب کے زیر اہتمام نیلامی پانچ ستمبر تک جاری رہے گی۔
نیلامی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’10 ویں روز بھی بازوں کی نیلامی ہوئی ہے جنہیں مجموعی طور پر ایک لاکھ 22 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا ہے۔‘
’اس طرح اب تک نیلام ہونے والے بازوں کی مجموعی رقم 20 لاکھ 53 ہزار ریال ہوگئی ہے۔‘
’گزشتہ روز امریکہ کے فام میں پلنے والا ایک باز 37 ہزار ریال میں جبکہ دو برطانیہ کے فام میں پلنے والے دو باز 35 ہزار  میں فروخت ہوئے ہیں۔‘
’سپین کے فام میں پلنے والا ایک باز 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے جس پر زبردست بولی لگی تھی۔‘
واضح رہے کہ فالکن نیلامی میں 14 ممالک سے باز پالنے والے شائقین شریک ہیں۔ نیلامی کے علاوہ بازوں کو پالنے کے متعلق بھی مختلف سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

شیئر: