Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی مقام پرخواتین سے چھیڑ خانی کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار

وائرل ہونے والی وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی۔( فوٹو سبق)
سعوی عرب میں مدینہ منورہ میں پولیس نے عوامی مقام پرخواتین سے چھیڑ خانی کرنے والے سعودی کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا کہ ’سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک شخص دیکھا جا سکتا تھا جو راہ چلتی خواتین سے چھیڑ خانی کررہا تھا‘۔ 
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ملزم کی شناخت کے لیے خصوصی ٹیم کی مدد سے کی گئی بعدازاں اسے حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا‘ـ 
’گرفتار ملزم سعودی شہری ہےـ ابتدائی تحقیقات کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ عدالت کو بھیجا جائے گا‘ـ  

شیئر: