Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی عمرے کے لیے سعودی عرب آمد

اتوار کی صبح ان کی وطن واپسی ہوگی(فائل فوٹو ٹوئٹر)  
چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی بدھ کی شام  سینیٹ وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیکی کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
 صادق سنجرانی نے بدھ کی شب مکہ مکرمہ پہنچ کرعمرہ ادا کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ جمعے کو روضہ رسول پر حاضری اور مسجد نبوی میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ جائیں گے۔ اتوار کی صبح ان کی وطن واپسی ہوگی۔  
قبل ازیں چیئر مین سینیٹ وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو قونصلیٹ کے افسران ،مجلس شوری کے نمائندے، چیف آف رائل پروٹوکول اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔
 

شیئر: