Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کے طلبائے قدیم کا اجلاس

المنائی ایسوسی ایشن کے سائبان تلے 800 سے زائد فارغ التحصیل طلباءاور افراد کی اہل خانہ سمیت شرکت، لطیفوں ، غزلیات اور گانوں سے محفل کی رونق دوبالا ہوگئی 
جدہ ( امین انصاری )انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کے طلبائے قدیم کی تنظیم المنائی ایسوسی ایشن نے شاندار طریقے سے فیملی ری یونین پارٹی کا اہتمام کیا۔ پارٹی کے دوران اسکول کی تمام قدرو ں اور روایات کو ملحوظ رکھا گیا ۔ تقریب میں گزشتہ سال کے فارغ التحصیل طلباء اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئے جن کی تعداد 800 سے زیادہ تھی-اس پروگروام کو قطعیت دینے کے عمران کوثر نے شب و روز کی محنت کی ۔ تقریب میں آئی آئی ایس جے کی موجود انتظامی کمیٹی کے چیئرمین اقبال محمد ، رکن کمیٹی آصف داودی ، ماجد سلیم ، طاہر علی کے علاوہ دیگر کور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ اوپن اسکول جدہ کے ہیڈ ماسٹر جوئے پال بحیثیت کوآرڈینیٹر شریک رہے ۔ تقریب کا آغاز ایکس کوم کی ٹیم کے خیرمقدمی واک سے ہوا جس کے ساتھ سرخ اور کالے رنگ میں ملبوس 30 رضاکاروں کا گروپ بھی تھا ۔ تقریب کا افتتاح ایکس کوم کے رکن محمد زبیر صدیقی نے کیا ۔ صدر سہیل مہدی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تقریب میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ کمسن بچیاں علینہ اور صفا نے آصف داﺅدی اور ماجد سلیم کو خیر مقدمی گلدستے پیش کئے ۔ انہوں نے المنائی کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب کی ستائش کی اور کہا کہ قدیم طلباء آگے بڑھ کر اسکول کی بہتری کیلئے کام کریں اور اپنے مفید مشوروں سے اسکول کو ترقی کی طرف لے جائیں۔ اس کے بعد جنرل سیکریٹری آئی آئی ایس جے اے اے مزمل ہاشمی اور عائشہ اسلم نے تقریباً 30 منٹ تک شرکاءکو اپنے لطیفوں وغیرہ سے خوش کیا ۔ اس موقع پر محمد وسیم نے گٹار پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ ندا منیر نے اپنی خوبصورت آواز سے محفل کو رنگین بنادیا ۔ اس کے بعد جوائنٹ سیکریٹری رئیسہ فاطمہ نے سابق ایکس کام رکن صبا نورین کے ساتھ ملکر مثالی خواتین کو اسٹیج پر بلایا ۔ تقریب کے دوران 25 منٹ کا وقفہ ہوا جس میں شرکاء لذیذ مشروبات اور مٹھائیوں وغیرہ سے لطف اندوز ہوئے ۔اس کے بعد دوبارہ تقریب شروع ہوئی تو میزبان محمد ال محمدی بائیک پرسوار ہوکر آئے اس کے بعد جدہ کے گلوکار فرید علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اس کے بعد المنائی ارکان کے بچوں کو اسٹیج پر بلایا جنہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ دوسرے مرحلے میں سیف ، سرجیل ساحل اور سعود اختر نے اپنے رقص اور جادوئی تماشوں سے حاضرین کے دل جیت لئے۔ تقریب میں زبیر صدیقی ، محمد ال محمدی ، یامین خان ، عامر خان ، زید اور ریان نے بھی رقص کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب کے اختتام پر نائب صدر سید مخدوم علی نے تقریب کے انتظامات میں اسکول انتظامیہ ، المنائی کے فنکاروں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ 
 

شیئر: