Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سعودی شہری فائرنگ سے زخمی، ملزم گرفتار

فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول ضبط کرلیا گیا (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب  میں مکہ ریجن کی پولیس نے جدہ کمشنری کے ایک محلے میں ہموطن پر فائرنگ کرنے والے سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں کے درمیان پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ فائرنگ سے ہموطن زخمی ہوگیا تاہم خطرے سے باہر ہے۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول ضبط کرلیا گیا۔ حملہ آور کو قانونی کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: