Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط ،کے جی گریجویشن ڈے کی تقریب

جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
الجنوب انٹرنیشنل اسکول خمیس مشیط میں کے جی سیکشن کی گریجویشن ڈے کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں اور والدین نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچے اور بچیوں نے تقریب کی خوبصورتی میںاہم کردارادا کیا۔ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلوز ، نظموں اور گیتوں پر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگایا۔ معصوم چہروں پر خوشی کے رنگ نظر آرہے تھے۔ اسکول کے پرنسپل صدیق کوڈ چیلا نے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اساتذہ اور دیگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ بچوں کے ٹیبلوز، نظموں اور گیتوں پر پرفارمنس کو سراہا اور اساتذہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیاں بھی نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے۔ والدین نے گریجویشن ڈے کی تقریب کو سراہا۔
 

شیئر: