Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے قبرستانوں میں ترقیاتی امور کی منظوری 

شناخت میں آسانی کے لیے قبروں کی نمبرنگ بھی کی جائے گی (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے  عندیہ دیا ہے کہ دارالحکومت کے قبرستانوں کوجدید خطوط پر استوار کیا جائے گا- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں قبرستانوں کی تعداد 95 تک پہنچ گئی ہے- ان میں سے صرف  8 زیر استعمال ہیں-  تین مستقبل میں استعمال میں لائے جائیں گے جبکہ  84 قبرستان بند کردیے گئے ہیں- 
ریاض میونسپلٹی کے ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قبروں  پر نمبر ڈالے  جائیں گے تاکہ لواحقین اپنے متوفی اعزہ کی قبروں کی شناخت آسانی سے کرسکیں- 
میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ تدفین کے لیے آنے والوں کو  سورج کی تمازت سے بچانے کے لیے قبرستانوں میں سائبان نصب کیے جائیں گے-
آئندہ لواحقین اپنے متوفی اعزہ کی قبریں آن لائن تلاش کرسکیں گے- تاریخی قبرستانوں میں اصلاح و مرمت کے کام ہوں گے اور ان کی شکل و صورت بہتر بنائی جائے گی- 

شیئر: