Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لا پالما جزیرے پر بہتے ’لال دریا‘ سے مزید کئی گھر خطرے میں

لا پالما سے آنے اور جانے والی پروازیں 48 گھنٹوں کے لیے معطل ہوگئی تھیں۔ فوٹو: اے پی
سپین کے جزیرے لا پالما میں کمبرے وئیجا نامی آتش فشاں پھٹنے سے کاروبارِ زندگی بڑی حد تک متاثر ہوا ہے۔ لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور پروازیں بھی معطل ہوئی تھیں، جو اب بحال ہوگئی ہیں۔
اس آتش فشاں کے پھٹنے کے کچھ مناظر دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایئرلائنز اور ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ آتش فشاں پھٹنے سے لا پالما سے آنے اور جانے والی پروازیں 48 گھنٹوں کے لیے معطل ہوگئی تھیں، جو سنیچر کو بحال کردی گئیں۔

یہ آتش فشاں تقریباً تین ہفتے قبل ابلنا شروع ہوا، جس سے 1200 ایکڑ تک کی زمین متاثر ہوئی۔ اس کے نتیجے میں چھ ہزار افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا۔

سنیچر کو آتش فشاں کے بالائی حصے کے گرنے سے مزید لاوا بہنا شروع ہوا جو جزیرے کے صنعنی زون کی جانب رواں تھا۔

آتش فشان کی ایک ہنگامی کمیٹی کے تکنیکی سربراہ میگل آنگل مورکیوندی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی فکر تھی کہ لاوا کا بہاؤ کائیے ہون دے لا گاتا نامی ایک صنعتی زون کی طرف ہے جہاں کئی گودام اور کاروبار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہاں لاوا کی مقدار بہت زیادہ ہے۔‘

شیئر: