Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاب ترک نہ کرنے پر الاونس کم

کوپن ہیگن.... ڈنمارک کے وزیر محنت نے اعلان کیا ہے کہ مسلم خواتین یا تو حجاب ترک کریں وگرنہ بے روزگاری بھتہ کم لینے پر رضامندی ظاہر کریں۔ ڈنمارک کی دو بلدیاتی کونسلوں نے حجاب لینے والی خواتین کے بے روزگاری الاﺅنس میں کمی کردی۔ خواتین کو ملازمت کی پیشکش کی گئی تھی لیکن حجاب نہ لینے کی پابندی سے بچنے کیلئے انہوں نے ملازمت قبول کرنے سے انکار کردیا۔ وزیر محنت نے ڈنمارک کی پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ انکی وزارت نے ملک کی 10بڑی بلدیاتی کونسلوں کے معاملات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا۔ ان میں سے دو نے حجاب لینے والی خواتین کے بے روزگاری الاﺅنس میں کمی کی ہے۔ کمی ان خواتین کے الاﺅنس میں کمی کی گئی ہے جو حجاب نہ لینے کی پابندی سے بچنے کیلئے ملازمت سے گریز کررہی ہیں۔ وزیر محنت نے کہاکہ بے روزگاری الاﺅنس لینے والی خواتین کو اگر ملازمت مہیا ہوگی اور وہ اس کے باوجود ملازمتیں قبول نہیں کرینگی تو بے روزگاری الاﺅنس میں کمی کی جائیگی۔ انہوں نے یورپی عدالت کے اس فیصلے کو بنیاد بنایا جس میں آجروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ حجاب لینے سے اپنی ملازم خواتین کو منع کرسکتے ہیں۔

شیئر: