Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز میں پاکستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن

  باربادوس...ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس شروع کر دی۔ باربادوس کے گراونڈ میں تما م ہی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے فیس بک پیج پر پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔دورے کے دوران پہلے 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 مارچ کو برج ٹاو¿ن میںکھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ متاثر کن ہے۔گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 میچز کھیلے ہیں۔ 5 میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر: