Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکا ائیر پورٹ کے قریب مشتبہ خود کش بمبار ہلاک

ڈھاکا... ڈھاکا ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں مشتبہ خودکش بمبار ہلاک ہوگیا۔ بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کے قریب جمعہ کو مشتبہ بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ حملہ آور کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ مشتبہ حملہ آور نے بظاہر چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا اس نے زور دار دھماکے کے آواز سنی۔ چیک پوسٹ کے باہر ایک شخص کی نعش پڑی تھی۔ اس کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔ پولیس نے ایئرپورٹ کے مرکزی داخلی راستے کے اطراف علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ائیر پورٹ پر پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اس سے ایک ہفتے قبل قبل انسداد دہشت گردی پولیس فورس ریپڈ ایکشن بٹالین کی بیرکوں کے قریب دھماکے میں مشتبہ خودکش بمبار ہلاک ہوگیا تھا۔
 

 

شیئر: