Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت داخلہ کے رنگ دبئی GITEX میں بھی نمایاں

وزارت داخلہ کے نائب وزیر برائے ٹیکنالوجی امور شہزادہ بندر بن عبد اللہ بن مشاری نے وزارت کے پویلین کا دورہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے نائب وزیر برائے ٹیکنالوجی امور شہزادہ بندر بن عبد اللہ بن مشاری نے کہا ہے کہ مسلسل سات سال سے دبئی GITEX ٹیکنالوجی ویک میں موجودگی ہمارے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ بندر بن عبد اللہ بن مشاری نے وزارت کے پویلین کا دورہ کیا، سعودی عرب کی وزارت اس نمائش میں اس نعرے کے ساتھ شرکت کر رہی ہے کہ ’محفوظ سرزمین کے لیے تکنیکی حل۔‘
اس میں ڈیجیٹل طریقوں سے صارفین کی خدمت، حجاج کے لیے وزارت کی خدمات، پروگراموں کا انعقاد، سکیورٹی آپریشنز اور جرائم کے تدارک اور شہروں کو محفظ بنانے میں ٹیکنالوجی کا کردار شامل ہے۔
اس میں ابشر ایپ کا استعمال بھی شامل ہے، جس کی بدولت مملکت میں لوگ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سروسز سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔
وزارت کی جانب سے ماحول کے تحفظ اور جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کو بھی دلچسپ انداز میں پویلین میں اجاگر کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد وزارت کی کامیابیوں کو سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں سامنے لانا ہے۔
شہزادہ بندر بن عبد اللہ بن مشاری کو پویلین کے دورے کے دوران ان الیکٹرونک سروسز اور ایپس کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو پویلین پر موجود تھیں جبکہ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کے اتھارٹی فار ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور حج و عمرہ کا شعبہ بھی قائم تھا۔
اس سے آنے والے سالوں میں حکومتی ایجنسنیز کی شرکت بھی نمایاں طور پر سامنے آتی ہے جبکہ یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک مربوط ڈیجیٹل سسٹم کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
اس سے آنے والوں کو سعودی اداروں کے ڈیجیٹل لیول کو سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

شیئر: