Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالباسط کی جگہ نیاہائی کمشنر؟

نئی دہلی .... ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی 3سالہ مدت مکمل ہورہی ہے او رخیال ہے کہ انکی جگہ نیا ہائی کمشنر ہند بھیجا جائیگا۔ باسط کو مارچ 2014ءمیں وہاں بھیجا گیا تھا۔ پہلے خیال تھا کہ انہیں اسلام آباد میں خارجہ سیکریٹری بنایا جائیگا تاہم ذرائع نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دوبارہ انکی تقرری عمل میں آئے۔یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں کسی یورپی دارالحکومت میں سفیر یا ہائی کمشنر بنادیا جائے۔ ایک سینیئر سفارتکار سہیل محمود کا نام بھی دہلی میں ہائی کمشنر کے طور پر لیا جارہا ہے۔ دفتر خارجہ کی سابق خاتون ترجمان تسنیم اسلم بھی ہائی کمشنر ہوسکتی ہیں۔

شیئر: