Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی پارلرز میں تفتیشی دورے، متعدد غیر معیاری اشیا ضبط

پارلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معیاری اور مںظور شدہ اشیا کا استعمال یقینی بنائیں (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی کے شعبہ خواتین نے شہر میں موجود بیوٹی پارلرز میں تفتیشی کارروائی کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خواتین تفتیشی اہلکاروں نے پارلرز میں استعمال ہونے والی زائد المیعاد کے اشیا علاوہ غیر معیاری مصنوعات بھی ضبط کی ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’متعدد پارلرز میں خلاف ورزیوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔‘
’سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر بعض پارلرز کو سربمہر کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے مالکان کو طلب کیا گیا ہے۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’پارلرز میں کام کرنے والے افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ معیاری اور منظور شدہ اشیا کا استعمال یقینی بنائیں۔‘
’غیر معیاری، زائد المیعاد اور غیر منظوری شدہ مصنوعات کا استعمال خلاف ورزی ہوگا۔‘

شیئر: